پی ایس ایل کی 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر کتنا خرچہ آیا؟

image

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہوچکا ہے۔ پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل گرما دیئے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا دورانیہ 20 منٹ تھا جس پر ​ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مختصر افتتاحی تقریب میں کرکٹ کی تاریخ بتائی گئی، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے صرف آفیشل سانگ پر پرفارمنس دی جبکہ آتش بازی، اسٹیج اور آتش بازی کے مناظر دیکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے، 2021ء کی افتتاحی تقریب کا کچھ حصہ استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کی افتتاحی تقریب کے ویڈیو مناظر دیکھیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts