کیچ پکڑنے میں جان لڑا دی مگر ٹیم نے ساتھ نہ دیا ۔۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی تصویر پر مداح مایوس

image

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن کراچی کنگز کے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہے۔ مسلسل 5 میچز میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔ کراچی کے شہری بھی اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کافی مایوس ہیں۔

کراچی کنگز ٹیم کے کپتان بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو میچ میں جان لڑا رہے ہیں مگر یہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم ایک مضبوط ٹیم کے حقدار ہیں۔

کل کے ہونے والے میچ میں بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ناقابل یقین کیچ پکڑا جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ داد دے رہے ہیں۔

پہلے انہوں نے شاداب خان کا ڈایو لگا کر کیچ پکڑا تو شائقین نے خوب داد دی جس کے بعد انہوں نے خطرناک بلے باز آصف علی کا بھاگتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پڑا تو کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

لیکن وہیں کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹ پوسٹ کی جس پر فردوس عاشق اعوان بیٹنگ کر رہی ہیں اور اس پر کیپشن لکھا کہ کراچی کنگز کی آخری امید۔

دیگر میمز بھی ملاحظہ کیجیے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 42 رنز سے شکست دی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts