داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نیوز نامی پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں شاہین شاہ آفریدی اور ان کے والد کی کچھ تصاویر موجود تھیں۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ہیں اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اپنے والد کی کی خدمت کر رہے ہیں، جبکہ والد آرام کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ جس ثقافتی اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں وہاں بڑوں کی عزت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ والدین کی اطاعت کو خاص مقام بھی حاصل ہے۔

پٹھان قوم سمیت پاکستان کی تمام قوموں میں بھی بڑوں کے ادب اور ان سے حسن اخلاق سے پیش آنے کے حوالے سے خاص ہدایات دی جاتی ہیں۔

شاہد آفریدی کو بھی داماد کی یہ ادا کافی پسند آتی ہے، شاہد بھی اپنے اخلاقی اور ثقافتی روایات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور اب نوجوان کھلاڑی اور داماد بھی اپنی اخلاقی اور ثقافتی روایتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، واضح رہے وائرل ویڈیو 2020 میں اپلوڈ کی گئی تھی البتہ ایک بار پھر وائرل ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts