لگتا ہے ثناء میر آسٹریلیا سے ہیں اور یہ انگریز کمنٹر پنجاب کی کُڑی ہے ۔۔ قمیض شلوار پہن کر بالکل پاکستانی لگنے والی آسٹریلوی لڑکی کے لباس کے چرچے

image
پی ایس ایل 7 کے میچز میں آسٹریلوی کمنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ ان کے پہناوے کے چرچے پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کیے جا رہے ہیں۔ ایرن پالینڈ نے اس سیزن کے جتنے بھی میچز میں کمنٹری کی سب میں انہوں نے خوبصورت پاکستانی قمیض شلوار اور دوپٹوں کا انتخاب کیا۔
صرف کپڑے ہی نہیں ایرن نے پاکستانی تکہ، بریانی، چاٹ اور کھیر کو بھی خوب پسند کیا۔ ان کی پسند نے پاکستانی عوام کے بھی دل جیت لیے۔ ایرن نے گذشتہ سال ہونے والے سیزن میں بھی ایک سے دو مرتبہ قمیض شلوار اور دوپٹہ پہن کر لوگوں کے دل جیتے۔ ان کی خؤبصورتی کے چرچے آسٹریلیا میں بھی ہو رہے ہیں۔ ایک آسٹریلوی سائٹ پر ان کے مداح کمنٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ایرن تو پہچانی ہی نہیں جا رہی ہیں کہ وہ پاکستانی ہیں یا آسٹریلیا سے تعلق رکھتی ہیں۔
آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ایرن ہالینڈ سابقہ مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں۔ ان کو 2013 میں مس ورلڈ کا خطاب ملا تھا۔ جس کے بعد ان کو دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ نجی زندگی کے حوالے سے بات کریں تو انہوں نے 3 شادیاں کی ہیں۔
ایرن کی ثناء میر کے ساتھ یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو لوگوں نے کہا کہ ثناء کو پاکستانی لباس میں ہونا چاہیے تھا۔ لیکن ایرن کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں نے مزاحیہ کمنٹ کیا اور کہا کہ لگتا ہے ثناء میر آسٹریلیا سے ہیں اور یہ انگریز کمنٹر پنجاب کی کُڑی ہیں۔'
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts