ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران لیونگ اسٹون نے محمد رضوان سے بلا کیوں چھین لیا؟ ویڈیو دیکھیے

image

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ میں سلطانز نے 42 رنز سے زلمی کو ہرا دیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب غیر ملکی کھلاڑ ی لیام لیونگ اسٹون نے ملتان سلطانز کی اننگز کے دوران محمد رضوان کا بلا چھین لیا اور کہا کہ اتنے رنز بناتے ہو، میں یہ بلا نہیں دوں گا۔

خیال رہے کہ قذافی اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں یہ واقعہ تب پیش آیا جب رن لیتے ہوئے بلا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں سے چھوٹ گیا۔ بعد ازاں شان مسعود اور محمد رضوان لیونگ اسٹون کی اس شرارت پر مسکرا دیے اور انہوں نے رضوان کو بلا واپس کر دیا۔

مزید یہ کہ پھر محمد رضوان 34 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے اس کھیل میں ملتان سلاطانز کے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں زلمی کی پوری ٹیم 19 عشاریہ 3 اوورز میں 140 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts