شادی کا لال جوڑا، گلے میں سونے کا ہار ۔۔ دورہ پاکستان سے پہلے ہی آسٹریلوی کھلاڑی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جن میں کھیلوں سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو آسٹریلوی کھلاڑی سے متعلق بتائیں گے جنہوں نے پاکستان دورے سے پہلے ہی شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل دورہ پاکستان میں شامل نہیں ہوں گے، لیکن اس کی وجہ بُری نہیں ہے بلکہ خوشی کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔

آل راؤنڈر نے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی لڑکی وینی رامان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کی شادی اگلے ماہ بھارت میں طے پائی ہے، جس کے لیے کھلاڑی کی شادی کے کارڈز بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔

وینی رامان اور گلین میکس ویل 2017 سے ایک ساتھ ہیں، جبکہ دونوں کی منگنی 2020 میں کرونا لاک ڈاؤن سے چند دن قبل ہوئی تھی، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑا شادی نہیں کر سکا تھا۔

تصویر میں لال جوڑا، سونے کا ہار اور ماتھے پر بندیا لگائے وینی رامان شادی میں بھی ثقافتی جوڑا پہنیں گی، دوسری جانب شادی کے کارڈ پر آسٹریلیا کا ہی ایک ہال کا نام لکھا گیا ہے، یعنی شادی کی کچھ تقریبات بھارت میں اور کچھ آسٹریلیا میں ہوں گی۔

گلین میکس ویل آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں، لیکن اس بار ان کی شرکت کا امکان بھی کم ہے۔ دوسری جانب وینی رامان نے آسٹریلیا سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ ایک پریکٹسنگ فارماسسٹ ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts