تسی نہ جاؤ نا ۔۔ راشد خان کو پی ایس ایل چھوڑ کر جانے سے روکنے والی خاتون مداح کے پوسٹر کے چرچے

image

پاکستان کا کھیلوں کا بڑا ایونٹ پی ایس ایل جاری ہے لیکن بہترین افغان کھلاڑی راشد خان اب وطن واپس چلے گئے ہیں جس وجہ سے پاکستان میں موجود انکے مداح بہت اداس ہو گئے ہیں۔

اسی اداسی کو الفاظوں کی شکل دے کر ایک خاتون انکے آخری میچ میں قذافی اسٹیڈیم پہنچی ۔ جس پر مشہور بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ڈائیلاگ لکھا ہوا تھا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے"تسی جا رہے ہو، تسی نہ جاؤ نا"۔

یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر خاتون نے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا یہ پوسٹر بہت مقبول ہوا۔ اپنی خاتون مداح کی محبت کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ "اس محبت اور سپورٹ کیلئے بہت شکریہ، انشاء اللہ میں جلد واپس آؤنگا۔

واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔

اس بات پر لاہور قلندر کے ترجمان کا کہنا تھا راشد خان اپنی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کو دستیاب نہیں ہو نگے اور انکے متبادل کے طور پر پہلے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد لاہور قلندر کو جوائن کر چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts