آخر وہ دن آہی گیا ۔۔ لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

image

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز ٹیم کے بل بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے۔

رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts