والد کی انجری دیکھ کر بیٹیاں ڈر گئی تھیں ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

image

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سے متعلق کئی دلچسپ اور منفرد ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ صارفین کو بے حد پسند آ تی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے، چاہے پاکستان ہو یا پھر پاکستان سے باہر، ہر کوئی بوم بوم آفریدی کا مداح ہے۔

شاہد آفریدی اس لیے بھی سب کے دلوں میں سمائے ہوئے ہیں کیونکہ وہ دوسرے ملک کے جھنڈے کو بھی عزت دیتے ہیں، بھارتی فین کے ساتھ جب وہ تصویر بنوا رہے تھے، تو انہوں نے بھارتی ترنگے تو صحیح طرح پکڑنے کا کہا تھا، جس پر عالمی طور پر شاہد آفریدی کو سراہا گیا۔

شاہد آفریدی ویسے تو سب میں مقبول ہیں مگر ان کی بیٹیاں والد کو ہر لمحے سپورٹ کرنے پہنچی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں شاہد آفریدی انجری کا شکار ہو گئے تھے، اس دوران شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ میں دوران بیٹنگ اس حد تک تکلیف میں مبتلا تھے کہ ان چہرے پر تکلیف نمایاں تھی، لیکن جیسے ہی بوم بوم آفریدی درد کی شدت کی وجہ سے پچ پر ہی لیٹ گئے تو والد کو اس طرح تکلیف میں دیکھ کر بیٹیاں بھی پریشان ہو گئی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹیاں والد کو دیکھ کر نہ صرف پریشان ہو رہی تھیں بلکہ جذباتی بھی ہو گئی تھیں۔ شاہد آفریدی جس حد تک بیٹیوں کو پیار کرتے اور سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، اسی طرح بیٹیاں بھی والد کے لیے ہر وقت فکر مند رہتی ہیں۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کے دوران انجری کا شکار تھے مگر اس کے باوجود آفریدی بالنگ کرا رہے تھے۔ لیکن آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تکلیف کی شدت سے شاہد نے طبی امداد کے لیے ٹیم کو بلا لیا۔ ویڈیو اگرچہ گزشتہ سال کی ہے مگر اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts