مجھے پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم رضوان کی وجہ سے پسند ہے ۔۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے محمد رضوان کی تعریف میں کیا کہا

image

پاکستان کے مایاناز بیٹسمین محمد رضوان جن کا نام آج پوری دنیا جانتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ آج اکثر کھلاڑی انکے مداح ہے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ محمد رضوان نے اپنے کھیل سے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائقین کرکٹ سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

جس میں ایک صارف نے وال کیا کہ آپکو پی ایس ایل میں کونسی ٹیم پسند ہے۔ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں ملتان سلطانز کی ٹیم بہت پسند ہے کیونکہ وہ محمد رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں بہترین حکمت عملیوں اور بیٹنگ تکنیک کے باعث رضوان سب ہی کے ہر دلعزیز کھلاڑی بنے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts