آسٹریلیا کے مشہور سابق لیگ اسپنر شین وارن دنیا سے چل بسے

image

آسٹریلیا کے مشہور کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق مشہور لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔

کیریئر کے بارے میں

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔لیجنڈ کھلاڑی شین وارن نے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 194 ون ڈے میچز میں 293 وکٹس حاصل کیں اس کے علاوہ ٹی ٹوئینٹی میں شین وارن نے 20 وکٹس لیں۔ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد شین وارن سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے

تھائی لینڈ چھٹیاں گزارنے گئے تھے

اطلاعات کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں کوہ سمائی کے علاقے میں ان کا اپنا ولا موجود ہے۔ شین وارن کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر کے کھلاڑی تعزیت کررہے ہیں جبکہ ان کے مداح افسردہ ہیں۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts