ابو آپ نے مجھے اس قابل بنایا ہے۔۔ پی ایس ایل کی ٹرافی والد کے ہاتھ میں دیکھ کر شاہین نے کیسا محسوس کیا؟ دلچسپ ویڈیو

image

لاہور قلندر جو کہ پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم ہے اور اس نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل کا دورہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لاہور قلندر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقعے پر شاہین کے والد سمیت پورا گاؤں بے حد خوش نظر آرہا ہے۔

اس موقعے پر شاہین کے کیا جذبات تھے انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو اس آگاہ کیا اور کہا کہ جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا اقر یہاں تک پہنچایا، ان کے ہاتھ میں یہ ٹرافی دیکھنا دنیا کا بہترین احساس ہے۔

یہی نہیں والد کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھہ کہا کہ مجھے ابو جی مجھے آپ پر بے حد فخر ہے۔ واضح رہے کہ کپتان نے لاہور قلندرز کے اس انداز پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع پر میرا پورا گاؤں حد سے زیادہ خوش تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts