اوئے میرا بچہ ۔۔ ویمن ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں وارلڈ کپ کھیلنے کیلئے موجود ہے اور آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کیساتھ تھا مگر اس میں دلچسپ صورتحال تب پیدا ہوئی۔

جب بھارتی خاتون کھلاڑی میچ کے دوران اور میچ کے بعد پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کو پیار کرتی رہیں اور اس کے ساتھ ہنسنے کھیلنے کی بھی کوشش کرتی رہیں۔

بہرحال اس وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباََ تمما بھارتی کھلاڑی ہی کبھی بسمہ کی بچی کو پیار سے گال پر ہاتھ لگاتیں تو کوئی اوئے پیرا بچہ اور ہوئی اوئے ہوئے میلے بیبی کو کیا ہوا ہے۔ پیار سے کہتیں۔

بہر حال ایک دوسرے کے دشمن مانے جانے والے ملکوں کے کھلاڑیوں نے بتا دیا کہ کوئی ایک دوسرے کا دشمن نہیں ور سب پیار و سکون سے رہناچاہتے ہیں۔ یہی نہیں بچے تو پیارے اور سب کے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہیں اور انکی مقبولیت کا اندازہ بھی اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 9 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور کافی لوگ اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔

بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا :

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔ جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 245 رنز کے تعاقب میں 43 اوورز میں صرف 137 رنز بنا سکی۔

اور سدرہ امین نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے جبکہ بھارتی بولر راجیشوری گائیکوارڈ نے چار پاکستانی کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دیکھائی۔

واضح رہے اس سے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تو سمرتی مندھانا ، اسنی رانا اور بوجا کی نصف سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، نشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈائنا بیگ، انم امین اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts