تمہاری یہ عادت کب ختم ہو گی شعیب ۔۔ بچے کا فیڈر دھوتے دیکھ کر ثانیہ مرزا نے شوہر سے شرارتی انداز میں کیا فرمائش کر دی؟

image

قومی ٹیم کے بہترین بلے باز شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو مداحوں کلے ساتھ شیئر کر کے انہیں محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

تواسی طرح اب شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کا فیڈر دھوتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی ہے۔خوشگوار مود میں فیڈر دھوتے ہوئے انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر دنیا کی تمام خواتین کو مبارکبادی۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی زندگی میں شامل تمام خواتین سے محبت،انکا احترام اور ان سے تعاون کرتے رہیں چاہے پھر عورت آپ کی ماں، بیوی، بہن اور بیٹی ہی کیوں نا ہو۔

اس کے علاوہ خاوند کو یوں بچے کا فیڈر دھوتے ہوئے دیکھ کر اہلیہ ثانیہ مرزا بھی چپ نہ رہ سکیں اور کہا کہ اوور کرنے کی عادت کب جائے گی؟ کامیاب انداز میں بوتل دھونے پر مبارکباد ہو اور کیا آپ مجھے میری شرٹ واپس کر دیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts