لوگ صفائی کرنے کے لئے لیکچر تو خوب دیتے ہیں لیکن عملی طور پر دیکھا جائے تو جہاں جاتے ہیں خود کچرا پھیلاتے ہیں لیکن ٹیسٹ اوپنر شان مسعود ان میں سے نہیں۔ معروف کھلاڑی نے کھیل کے دوران اسٹیڈیم میں کچرا دیکھا تو ڈسٹ بن لے کر اٹھانے پہنچ گئے۔ ویڈیو دیکھیے
شان مسعود کے بارے میں
شان مسعود نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل چیمپئین بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا لیکن راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ شان مسعود مشہور بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے ہیں جن کی عمر 32 سال ہے۔ شان لیفٹ ہینڈڈ بلے باز ہیں۔