بابر 200 رنز بنائیں گے ۔۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود کپتان بابر اعظم کے یہ خاص مہمان کون ہیں؟

image

بابر اعظم جو کہ پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں اور دنیا میں موجود ہر دوسرا شخص ان کا مداح ہے۔ لیکن آج اسٹیڈیم میں آئے ان خاص مہمانوں کی تو اور ہی بات ہے۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران پی سی بی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بابر اعظم کے مداح بچوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور انہیں اہم ترین آڈینس بھی قرار دیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں اسکول کے بچوں کے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان پلے کارڈ کے زریعے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آج کپتان بابر ڈبل سنچری اسکور کر یں گے ،مزید یہ کہ ایک اور پلے کارڈ میں بابراعظم کی تصویر موجود ہے جس پر انہیں کنگ قرار دیا گیا ہے۔

یہی نہیں لگتا ہے اسکول کی ان بچیوں کی دعا قبول ہونے والی ہے کیونکہ بابر اعظم نے کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف جیت کے لیے مزید 257 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بابر اعظم 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے فواد عالم وکٹ پرموجود ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts