رولز بُک دکھائیں ورنہ بیٹنگ شروع نہیں کروں گا۔۔ ڈیوڈ وارنر اور امپائرز کے درمیان بحث کیوں ہوئی؟ ویڈیو دیکھیئے

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پانچواں روز جاری ہے جہاں پاکستانی بلے بازوں کو 351 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی فیلڈ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا کے ساتھ بحث کرتے دکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز پر ڈکلیئر کی تھی تاہم کھیل کے دوران آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ ورانر اور فیلڈ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا کے درمیان بحث ہوئی جی کی وجہ سے کھیل 3 منٹ تک رک گیا۔

ڈیوڈ وارنر اور فیلڈ امپائر کے درمیان کیا معاملہ پیش آیا؟

دراصل معاملہ یہ پیش آیا کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے 21 ویں اوور میں علیم ڈار اور احسن رضا نے ڈیوڈ وارنرکو کریز سے باہر نکل کر بیٹنگ کرنے پر وارننگ دی، جس پر وارنر نے امپائرز سے بحث شروع کردی۔ امپائرز کا خیال تھا اس عمل سے پچ کا حساس حصہ متاثر ہوسکتا ہے اور بعد میں اسپنرز کو فائدہ مل سکتا ہے۔

اس پر آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنر نے امپائز سے کہا کہ مجھے کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کا حق حاصل ہے۔ وارنرکو اسٹمپ مائیک پر امپائرز کے ساتھ بولتے ہوئے سنا گیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں کریز کے اندر جاکر کھیلوں؟ آپ’رولز بُک دکھائیں ورنہ بیٹنگ شروع نہیں کروں گا۔

امپائرز اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان بحث مباحثے کا سلسلہ 3 منٹ تک جاری رہا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts