سسر نے کی مستقبل کے داماد کی اِفطار دعوت ۔۔ شاہد آفریدی نے شاہین کو افطار کیلئے گھر پر مدعو کیا، دسترخوان پر ساتھ بیٹھے تصویر وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کھیل کے میدان میں تو ایک دوسرے کے مدِمقابل دیکھا گیا ہے۔

لیکن اس مرتبہ سسر اور ہونے والے داماد کو افطار کے دسترخوان پر ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ افطار کے وقت خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ قبولیت کے لمحات ہوتے ہیں۔

دونوں شخصیات کو ایک ساتھ دسترخوان پر بیٹھے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی تصویر میں شاہد آفریدی کی بیٹی بھی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ صاف دل اور خلوص دل سے اپنے پیارے پاکستان اور اس میں رہنے والے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، آمین۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مستقبل کے سسر کا افطار پر بلانے پر شکریہ ادا بھی کیا جس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ بھی کی کہ آپ کی دعاؤں پر آمین کہتا ہوں اورافطاری کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts