شاہد آفریدی اپنی سحری کس طرح کرتے ہیں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ان کے نقشِ قدم پر چل پڑیں گے

image

شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کی ان مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی روز مرہ زندگی کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہیں۔

ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں جب شاہد آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ دعوتِ افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی تو مداحوں نے ان کی تصویر کو دیکھ کر بھرپور تعریفیں کیں۔

اب حال ہی میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے ساتھ سحری کے اوقات کی ویڈیو شئیر کی جس میں اُنہوں نے یہ تو بتا دیا کہ آج بھی وہ کیسے اتنا فٹ رہتے ہیں۔

ہوپ ناٹ آؤٹ فاؤنڈیشن کے بانی شاہد آفریدی نے سحری کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے گھر پر خوشگوار انداز میں چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ورزش کرتے ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری سحری کا روٹین ورک آؤٹ ہے، جس میں میری بیٹی اسمارہ میری وزیٹر ہے اور عروہ میری ورزش کے لیے ہلکے وزن کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ کیپشن کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ سحری مبارک۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پانچ بیٹیوں کے والد ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts