ماں کے لئے 11 سال تک گاڑی چلاتا رہا۔۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مشہور کرکٹرز کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام

image

“امی کیا آپ واپس آکر کچھ دیر رک سکتی ہیں؟ میں ایک بار پھر آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں اور آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں“

یہ الفاظ ہیں مشہور افغان کھلاڑی راشد خان کے جو ماؤں کے عالمی دن پر اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ راشد خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھتے ہوئے تصویر شئیر کی اور ان کے لئے پیغام لکھا کہ “میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، کبھی آپ کو جانے نہیں دینا چاہتا اور آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں آپ کو روز یاد کرتا ہوں لیکن آپ کی کمی کا درد کبھی کم نہیں ہوتا“

والدہ کی ہر خواہش پوری کرتا تھا

ماں کے عالمی دن کے موقع پر شعیب اختر نے بھی اپنی والدہ کو بہت یاد کیا۔ جنگ نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ “ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لئے 11 سال گاڑی چلائی۔ انھیں جہاں گھومنا ہوتا تھا میں خود گھماتا تھا، وہ جو خواہش کرتی تھیں میں پوری کرتا تھا۔ والدین جیسے بھی ہوں ان کی قدر کرنی چاہئیے“

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدرز ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف سماجی شخصیات نے اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کیا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts