آبِ زم زم کے کنویں میں جب 4 لوگ اترے تو وہ اچانک کہاں غائب ہوئے اور اندر کیا مناظر دیکھے؟ خاتون سچا واقعہ بتاتے ہوئے

image

حج یا عمرہ کرنے کے لئے جانے والے زائرین حرمِ پاک میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا سوچتے ہیں۔ کچھ لوگ دیگر تاریخی مقامات کی سیر کو نکل جاتے ہیں۔ وہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کا تبادلہ ہوتا ہے۔ حرمِ پاک میں موجود خادمین سے ملنا جلنا ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ سہیل صاحبہ بھی اپنی ویڈیوز میں حج و عمرے سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ: میں جب مکہ جاتی ہوں تو وہاں سب سے ملنے جلنے کی کوشش کرتی ہوں اور حرمِ پاک کے زیادہ تر خادموں سے ملتی ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہاں زیادہ تر خادم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان لوگوں سے بات کرنا، ملنا جلنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔ ایک مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد میں حرم میں اپنے بیٹے کے ساتھ تھی۔ گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا تو کسی نے کہا کہ اس کو زم زم کے کنویں کے پاس لے کر جاؤ، یہ ٹھیک ہو جائے گا۔

جب میں اپنے بیٹے کو وہاں لے کر گئی تو میرا بیٹا واقعی ٹھیک ہوگیا۔ اس وقت وہاں موجود خادموں سے بات ہو رہی تھی کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ کچھ خادمین نے امامِ کعبہ سے ملاقات کی اور کہا کہ آبِ زم زم ایک مقدس پانی ہے اس کو پینا تمام مسلمانوں کے لئے باعثِ شفاء ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مرتبہ اس کی صفائی کرلیں۔ احتراماً ہم یہ کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر ہمیں امامِ کعبہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی۔

جب 4 ملازمین زم زم کے کنویں میں صفائی کی غرض سے اندر گئے تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ دور دور تک ان کا کوئی پتہ نہ چلا۔ باہر موجود لوگ پریشان ہوگئے کہ یہ کیا ہوگیا؟ کہیں کچھ گڑ بڑ تو نہیں۔ یہ تو صفائی کرنے گئے تھے، اب تک واپس آئے نہ ہی پائپوں کی صفائی کرنے کے لئے کوئی اوزار مانگا۔ 1 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔

پھر جب وہ لوگ واپس آئے تو ان سے پوچھا کہ کہاں تھے؟ آخر اندر ایسا کیا ہوگیا؟ کچھ مسئلہ ہے کیا؟ کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب ہم اندر گئے تو ہم منظر ہی کچھ الگ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ حرمِ پاک کے نیچے سے زم زم کا پانی نکلتا ہے اور یہ حرم کا طواف کرتا رہتا ہے۔ کیسی صفائی کریں؟ اندر اس قدر صاف اور شفاف پانی ہے اور تمام راستہ اس قدر خوبصورت ہے کہ ہم بس کھو گئے۔ جب اندر گئے تو پانی کے بہاؤ نے ہمیں اپنے ساتھ لیا اور 7 مرتبہ حرم کا طواف کروایا اور اچانک اتنی زور سے دھکا دیا کہ ہم واپس اوپر کی جانب آگئے۔

سعدیہ بتاتی ہیں کہ: '' جب سے آبِ زم زم کا کنواں بنا ہے اور حرمِ پاک یہاں موجود ہے اس وقت سے آج تک اس جگہ کا پانی صاف شفاف ہے۔ آج تک یہاں صفائی نہیں ہوئی اور نہ کسی کو صفائی کی ضرورت ہے۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.