اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔۔ کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور بلے باز آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ معروف کھلاڑی شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور آصف یلی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے آصف علی اور ان کی بیگم کو مباررکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ “آپ کو اور بھابھی کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو“ اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے، اللّہ پاک میری بھتیجی کو صحت، تندرستی اور خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔“

واضح رہے کہ آصف علی نے اس خبر کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیقی پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل آصف علی کی ایک صاحبزادی کینسر سے انتقال کرچکی ہیں اس لئے مداح سالوں بعد ان کی اس خوشی میں بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts