پاکستان سے محبت کرنے والے سدھو سنگھ کو بھارت میں قید کی سزا مگر کیوں؟

image

سب کو ہنسانے والے سدھو پاجی کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو آج سے 35 سال پرانے کیس میں 1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں 1 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ جس میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّا مارا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھارتی سپریم کورٹ نے ان پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے رہا کردیا تھا۔ لیکن اس واقعے میں مر جانے والے شخص کے خاندان نے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد اب ان کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔

سدھو نے بھارتی سپریم کورٹ کے ماضی کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خلاف روڈ ریج کیس کا دائرہ بڑھانے کی درخواست کی مخالفت کی جس میں کہا گیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ گرنام سنگھ کی موت میرے ہاتھ سے مکا کھانے سے ہوئی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.