کھلاڑی کی بیوہ کو بھی پنشن ملے گی ۔۔ رمیز راجہ نے سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنے لاکھ کا اضافہ کر دیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم ہر لحاظ سے میڈیا کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، اسی طرح پی سی بی سے متعلق کچھ ایسی بھی خبریں ہوتی ہیں جو کہ دلچسپ ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافہ کر دیا ہے، پاکستان کے سابق کپتان، بالرز اور کھلاڑیوں سمیت کوچز کی پنشن میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ کے مطابق سابق کھلاڑیوں کی عزت ہی پی سی بی کی عزت تصور کی جاتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلی کیٹیگری میں شامل سابق کھلاڑیوں کی پنشن 54 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

جبکہ دوسری کیٹیگری میں شامل سابق کھلاڑیوں کی پنشن 48 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 48 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح تیسری کیٹیگری کے سابق کھلاڑیوں کی پنشن 42 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 42 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی کی جانب سے کہنا تھا کہ وفات پا جانے والے کھلاڑیوں کی بیوہ بھی پنشن وصول کر سکتی ہیں، ملک میں جاری مہنگائی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی سابق کھلاڑیوں کا بھی خیال رکھ رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.