یہاں صرف جڑواں بچوں کو داخلہ ملتا ہے ۔۔ یہ انوکھا اسکول کہاں ہے جس میں بچوں کا جڑواں ہونا لازمی ہے؟

image

پہلے جڑواں بچوں کی پیدائش سو میں سے کسی ایک گھر میں ہوتی تھی مگر اب آئے روز یہ سننے میں آتا ہے کہ کسی کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں تو کسی کے ہاں اس سے زائد بچوں کی پیدائش ہور ہی ہے۔ یہ ایک منفرد احساس ہوتا ہے کہ ایک ساتھ اتنی ساری خوشیاں انسان کو دے دیتا ہے۔ جب سے زیادہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہونا شروع ہوئی تو لوگوں کی خواہشات میں بھی اضافہ ہوا۔ لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے ایسا انوکھا اسکول قائم کرنے کا سوچا جس میں صرف اور صرف جڑواں اور اس سے زائد بیک وقت پیدا ہونے والے بچے ہی پڑھیں گے۔

امریکہ میں مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ ہائی اسکول وہ انوکھا اسکول ہے جہاں اس وقت 35 جوڑے ایسے ہیں جو جڑواں ہیں جن میں ہم شکل جڑواں بہنیں، ہم شکل جڑواں بھائی اور غیر ہم شکل جڑواں بہن بھائی بھی ہیں۔ اسکول میں طلبا و طالبات کی کل تعداد 2700 تک ہے ۔

اس اسکول میں جب بھی کوئی نیا استاد پڑھانے آتا ہے وہ سر پکڑ لیتا ہے کہ کونسے بچے کا کیا نام ہے اور کون اصل ہے کیونکہ ایک جیسی شکلوں کو پہچاننا پہلی مرتبہ میں مشکل ہو جاتا ہے۔ وہ بچے جن کے بھائی یا بہن جڑواں تو ہیں مگر شکل میں ایک جسیے نہیں ان کے لئے مشکل نہیں ہوتی مگر جو ایک جیسی شکل کے دکھتے ہیں ان کو پہچاننے میں دیر لگتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.