56 سالہ شخص کے جسم سے 206 پتھریاں نکال لی گئیں.. ڈاکٹر نے بتائی ایسی عام عادت جسے اپنا کر آپ بھی اس تکلیف سے بچ سکتے ہیں

image

کچھ لوگ کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس پر دھیان نہیں دیتے جس کا نتیجہ بہت برا نکلتا ہے۔ بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اپنی صحت پر دھیان نہ دینے والے بہت سے لوگوں کے لئے سبق پوشیدہ ہے۔

مقامی ڈاکٹر صرف درد کم کرنے والی دوا دیتا رہا

بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے نلگنڈہ کے 56 سالہ شہری ویراملاہ راملکشمیاہ کو کافی عرصے سے کمر کے نچلے حصے میں درد تھا۔ جب ویراملاہ نے ڈاکٹر کو دکھایا تو مقامی ڈاکٹروں نے انھیں درد کم کرنے والی گولیاں دیں جس سے انھیں وقتی آرام تو ملتا تھا لیکن کچھ دیر بعد درد پھر شروع ہوجاتا تھا۔ آخر کار 6 ماہ اسی تکلیف میں گزارنے کے بعد جب انھوں نے ایک بڑے اسپتال سے رجوع کیا تو یہ جان کر ان کے پیروں سے زمین ہی نکل گئی کہ ان کے گردے میں پتھریاں موجود ہیں وہ بھی کچھ نہیں بلکہ بہت زیادہ تعداد میں۔

جسم میں 206 پتھریاں

نامی اسپتال میں ویراملاہ کا آپریشن کیا گیا اور ماہر ڈاکٹر پولا نوین نے صرف ایک گھنٹے کے اندر ویراملاہ کے گردے سے 206 پتھریاں نکال دیں۔ ڈاکٹر پولا نوین کا کہنا ہے کہ "ہماری ماہر ٹیم نے ایک گھنٹے تک ویراملاہ کے گردے میں کی ہول تیار کیا جس کے بعد آسانی سے ان کی پتھریاں نکال دیں۔ مریض کی طبیعت اب بہتر ہے اور انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے"

گرم موسم میں پانی کا زیادہ استعمال اس مرض سے بچا سکتا ہے

ڈاکٹر نوین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں پانی کا کم استعمال گردے میں پتھری پیدا کرسکتا ہے اس لئے خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے پانی اور ناریل پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔


About the Author:

Dr. Khush Bakht is a seasoned writer, editor, and political researcher with a deep passion for crafting thought-provoking narratives that both inform and inspire. Holding a PhD in Political Science from the University of Karachi, she brings a rich blend of academic insight and journalistic expertise to every piece she creates.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts