پاکستان سے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے لیے انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع

image

اسلام آباد ( ۲۴مئی ۲۰۲۲ء)- پاکستان میں امریکی مشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں بعض مخصوص درخواست گزاروں کےلیے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع کی جا رہی ہے۔ ان درخواست گزاروں میں ایف ( اسٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں جے ( ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ ( عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل ( انٹرا کمپنی ٹرانسفری) ویزا شامل ہیں۔ وہ پاکستانی جن کے پاس ماضی میں امریکہ کا ویزا موجود تھا وہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل ہیں۔

مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سےبہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت ،ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں https://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

مزید تفصیلات اور دیگر سوالات کے تفصیلی جوابات کے لیے بھی نیچے دی جانے والی ویب سائٹ پر جائیں https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.