ایشیا کپ میں آج بڑاٹاکرا، شاہین جاپان کو زیر کرنے کیلئے کیاحکمت عملی اپنائیں گے؟

image

جکارتہ: مینز ہاکی ایشیا کپ میں ایک روز آرام کے بعد آج مزید چار میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا میچ جاپان سے ہوگا، کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

اس سلسلے میں پول اے کا پہلا میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کی ٹیم اب تک دو میچز کھیل چکی ہے۔

پہلے پول میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان انڈونیشیا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-13گول سے شکست دی تھی۔ پول اے کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسی پول بی کا پہلا میچ اومان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا اور پول بی کا دوسرا میچ ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹونامنٹ کا آغاز 1982 میں ہوا ۔بھارت 2017 کا ایڈیشن جیتنے والا دفاعی چیمپئن ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹیم کو سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں تین تین مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔ٹورنامنٹ میں شامل 8 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول اے میں میزبان انڈونیشیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، اومان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts