جاپان سے شکست، پاکستان ٹیم کا ایشیا کپ کا سفر تمام، ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان؟

image

جکارتہ: جاپان نے ایشیا ہاکی کپ کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے بھی باہر کردیا۔

انڈونیشیا میں جاری ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی جس کے بعد 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولز کی لیڈ حاصل کی۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے کوارٹر کے 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پنالٹی کارنر کے دوران گول اسکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسری جانب بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

بھارت نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سپر فور میں جاپان کے ساتھ جگہ بنائی،پول اے میں تیسری پوزیشن ملنے کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

بھارت ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے کی وجہ سے پہلے ہی جگہ بنا چکا ہے جبکہ ایشیا کپ کی تین ٹاپ ٹیموں جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا نے بھی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہےجس کی وجہ سے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کا امکان ختم ہوگیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.