ماں تیری دعا قبول ہو گئی ۔۔ عارف لوہار کو کس طرح والدہ کی دعاؤں نے یہ مقام دلایا، بتاتے ہوئے رو گئے

image

ماں اور بیٹے کا رشتہ انمول ہوتا ہے۔ جس طرح ماں اپنے بیٹے کے پاؤں میں ایک کانٹا بھی چبھ جائے تو چیخ اٹھتی ہے تو بالکل و ویسے ہی ایک بیٹے کا بھی زندگی بھر کا دکھ یہی ہوتا ہے کہ اس کی والدہ کسی بات پر غم میں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں کہ کسی بھی ماں کا بیٹا اگر خوبصورت نہ بھی ہوتو وہ پھر بھی کہتی ہے کہ تیرے جیسا بیٹا کسی کا نہیں ہوگا یہی وجہ ہے کہ میری ماں مجھے ہر صبح پوچھتی تھی کہ بیٹا تجھے کوئی فلموں میں نہیں لیتا تو میں کہتا تھا کہ اماں جان مجھ سے بھی زیادہ خوبصورت لوگ ہیں جنہیں دیکھ کر روح خوش ہو جاتی ہے۔

دن یوں ہی گزرتے رہے اور پھر ایک دن جب میں نے گانے گانا شروع کیے تو سب سے پہلے اپنی والدہ کو بتایا مگر والدہ کا یہی جواب تھا کہ اچھی بات ہے مگر ہیرو نہیں لیتا تجھے کوئی۔ تو بس پھر کیا تھا ماں کی دعائیں تھیں اور کچھ وقت جب بعد اپنی پہلی فلم سائن کی تو پھر سے والدہ کو سب سے پہلے فون کیا اور کچھ کہنے سے پہلے ہی میں رونے لگا تو امی جان پوچھتی ہیں کہ عارف کیا ہوا ہے۔

جس کے جواب میں نے کہا کہ امی میں فلم میں ہیرو آؤں گا اب۔ جس پر والدہ بہت زیادہ خوش ہوئی اور ان کا خوش ہونا بھی بنتا تھا کیونکہ یہ ان کی ہی دعائیں تھیں جو آج مجھے یہ مقام ملا ورنہ میں اس قابل کہاں تھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے والدہ کی دعائیں ہی تھیں جو میں 46 فلموں میں کام کیا۔

اس کے علاوہ والدہ کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ جب بھی میں کہیں جاتا تھا تو دعاؤں کا ایک قافلہ میرے ساتھ ہوتا تھا، ماں کہتی تھی جس جگہ تو جا رہا ہے اللہ تجھے خیر سے پہنچائے، اس جگہ کی خیر ہو اور وہاں کے بسنے والے لوگوں کی خیر ہو۔ بہرحال یہ ایک پرانا انٹرویو کلپ ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.