اب تو جنریٹر میں کھل کر پیٹرول بھی ڈلوانا مشکل ہے ۔۔ سینئر صحافی ن لیگ کی حکومت پر برس پڑے، کیا کہا؟

image

پاکستان میں مہنگائی کے بڑھتے ہی جہاں عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہیں اب مشہور صحافی بھی حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سینئر صحافی حامد میر کے بیان سے متعلق بتائیں گے۔

صحافی حامد میر کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرول کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ تو بنایا ہی ساتھ فرح گوگی کا نام بھی لے لیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ وزیر اطلاعت مریم اورنگزیب کی جانب سے پریس کانفرنس میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے متعلق موضوع پر گفتگو کی جا رہی تھی، جس کی تصاویر حامد میر نے شئیر کی۔

ساتھ ہی لکھا کہ گوگی گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ بشریٰ دن رات بس یہی سن رہے ہیں اگر آپکو کسی انگوٹھی کا سراغ مل گیا ہے تو مقدمہ بنا کر گرفتاری کریں صرف کہانیاں نہ سنائیں ، عوام کے صبر کا فیوز اڑ چکا ہے عوام پوچھ رہے ہیں کہ بجلی کدھر گئی مہنگائی کب قابو کرو گے لیکن کوئی جواب نہیں گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر واقعی انگوٹھی کا سراغ ملا ہے تو بجائے کہانیاں سنانے کے مقدمہ درج کر کے گرفتار کریں۔ دوسری جانب عوام کے غم و غصے کا بھی ذکر کر ڈالا، کہا کہ عوام کا سوال ہے کہ بجلی کدھر ہے؟ مہنگائی کب قابو کروگے؟

ایک اور اینکر نیلم یوسف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے سخت اقدامات کے بعد لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ، یہ کیا کر رہے ہیں؟ اب تو جنریٹر میں کھل کر پیٹرول بھی ڈلوانا مشکل ہے، صبح 5 بجے سے بجلی نہیں آ رہی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.