ایٹمی پروگرام پر نوکمپرومائز۔۔۔ جنرل ندیم رضا کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیانات پر سخت وارننگ

image

اسلام آباد :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیرضروری تبصرے سے گریز کیا جائے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکورٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی نیوکلیئر صلاحیت مادروطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، ملکی نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، سول اور ملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قومی سیکورٹی ناقابل تقسیم ہے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔

جنرل ندیم رضا نے کہاکہ ہماری قومی سیکورٹی اور سیفٹی میکانزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام ضابطوں کے مطابق ہے، انہوں نے زور دیا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے۔ نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقے کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی اسٹریٹجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرے کی مجاز ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.