بارش بھی ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔۔ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے

image

ملک بھر کے شہری اس وقت ازیت میں مبتلا ہیں کیونکہ ایک تو شہریوں پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب اور اوپر سے گرمی کا یہ موسم۔ لیکن اب موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے رہائشیوں کو خبردار کر دیا ہے۔

کیونکہ آج بھی شہر قائد میں گرمی لوگوں کا حال برا کرنے والی ہے، کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور اس کے بڑھنے کے قوی امکان ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے شہر قائد میں شدید گرمی پڑے گے۔

اندرون سندھ میں دادو، موہنجو داڑو، نوابشاہ میں پارہ 48 کو چھونےکی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ پنجاب میں بھی سندھی کی طرح موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

اگر پنجاب کے مختلف علاقوں کی بات کی جائے تو لاہور میں 45 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں 47 ، بہاوپلور اور ملتان میں پارہ 46 دگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.