جنازے کشتی کے بجائے لکڑی کے تختے پر قبرستان لے جانے پر مجبور ۔۔ رہائشی سڑکیں اور پُل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان

image

پاکستان میں آج بھی کئی ایسے شہر اور علاقے موجود ہیں جہاں بنیادی ضروریات کا تو فقدان ہے ہی ساتھ ہی شہری اور ضلعی حکومتوں کی ناکامی اور سہولیات کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آج کل جبکہ ملک میں کئی بڑے ترقیاتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے بڑے پُل بنائے جا رہے ہیں وہیں کچھ گاؤں تو ایسے بھی ہیں جہاں نہ تو سڑکیں بنائی گئی ہیں اور نہ ہی پُل بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد کے نواحی گاؤں ڦل شورو کے مکین آج بھی سڑکوں اور تعمیراتی پلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ یہاں کے لوگ عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث اپنے پیاروں کے جنازے لکڑی کے ٹکڑوں سے بنائی گئی کشتی پر رکھ کر نہر پار کرکے قبرستان لے جانے پر مجبور ہیں۔ حالات یہ ہیں کہ کشتی بھی میسر نہیں ہے، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لکڑی کے تختوں کو جوڑ کر ایک تختہ بنا ہوا ہے جس سے کشتی کی طرح کام لیا جا رہا ہے اور اس پر رکھ کر جنازے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہے ہیں۔

یہ صرف ایک گاؤں کا حال نہیں ہے، اندرونِ سندھ اور پنجاب میں آج بھی ایسے کئی گاؤں موجود ہیں جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔ حکومتیں ضرور بدلتی رہی ہیں لیکن حالات نہ بدل سکے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.