وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی

image

توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا بڑاحکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دینے کی خوشخبری سنائی ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فُٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔وزیراعظم کی یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم کی متعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات بھی طلب کیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ پلان بنا پیش کریں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.