بیٹے کی موت کی خبر سن کر باپ بھی چل بسا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کا غم باپ کا بھی انتقال ہوگیا، یہ دلخراش واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

ماں کی محبت لازوال ہوتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن باپ کی محبت نہ دکھائی دینے والی ہوتی ہے جس کا اندازہ اولاد نہیں لگا سکتی۔

باپ بظاہر سخت ہوتا ہے لیکن اپنی اولاد سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور ان کی خاطر کسی بھی مشکل کا سامنا کر سکتا ہے۔

باپ اپنی اولاد کے حوالے سے کتنا نرم دل ہوتا ہے اس کا اندازہ اس دلخراش واقعے سے ہوجائے گا۔

پاکستان کے علاقے تالاش میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا جب ایک باپ اپنے بیٹے کا غم برداشت نہ کرسکا اور اس کا جنازہ دیکھ کر خود بھی دنیا سے چل بسا۔

تالاش میں رہنے والے ایک باپ کا اکلوتا بیٹا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بیٹے کی لاش جب گھر پر آئی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کا نام ذیشان تھا۔ ذیشان 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اپنے باپ کا لخت جگر تھا، مگر خدا کا بلاوا آیا جس کے بعد وہ زندہ نہ رہا۔

بعد ازاں اکلوتے بیٹے کی موت کا صدمہ اس کے والد برداشت نہ کرسکے اور اُسی وقت دل کا دورہ پڑنے سے وہ بھی اپنے بیٹے کی وفات کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

دونوں باپ بیٹے تالاش کے گاں شاڑی بغل سے تعلق رکھتے تھے اور گھر والوں کی ذمہ داری انہی باپ بیٹوں کے کاندھوں پر تھی۔

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.