کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جسے کھیلنے اور دیکھنے کی شیدائی پاکستان میں بھرپور پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔ انہی میچز کے دوران پاکستانی باؤلر حسن علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پولیس اہلکار کے پیٹ پر ہلکا سا تھپڑ مار کر بھاگ گئے۔ یہ پولیس اہلکار ایک دروازے کے پاس کھڑا تھا تب یہ واقعہ پیش آیا دراصل یہ پولیس اہلکار کچھ موٹا تھا۔
ان کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ان کا یہ عمل غلط تھا کیونکہ ہمارا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم کسی کے ساتھ ایسا سلوک کریں۔