بےشک بیٹیاں ہوتی ہی رحمت ہیں۔۔ شاہد آفریدی کے گھر لوٹنے پر ان کی ننھی بیٹی نے والد کو گلے لگا لیا، دل کو چُھو لینے والی ویڈیو

image

والد اور بیٹیوں کا پیار اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔ ویسے تو ایک باپ اپنے بیٹوں سے بھی پیار کرتا ہے مگر بیٹیوں سے ان کی محبت کی جھلک بہت منفرد دکھائی دیتی ہے۔

جیسا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے شفقت آمیز اخلاق اور ان سے بے محبت کے تذکرے کرتے نظر آتے ہیں، اس بات کا ثبوت ذیل میں موجود ویڈیو ہے۔

شاہد آفریدی کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارا ان کو دیکھتے ہی جاکر ان سے لپک جاتی ہے۔

سابق کرکٹر اپنی بیٹی کو گلے لگا لیتے ہیں اور اپنی بیٹی کو پیار بھی کرتے ہیں۔ باپ اور بیٹی کی محبت بھری یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے مذکورہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیٹیوں کے بارے میں بہت خوبصورت بات لکھی۔

انہوں نے ویڈیو کیپشن میں لکھاکہ گھر واپس آنے سے بہتر کوئی احساس نہیں، بےشک بیٹیاں ہوتی ہی رحمت ہیں۔

ان کی اس ویڈیو پر ساڑھے 8 ہزار شئیر اور 11 ہزار لوگ تبصرے کرچکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts