عجیب مخلوق لوگوں کے گھروں پر چڑھ گئی ۔۔ کراچی میں کون سا خوفناک جانور نکل آیا؟ دیکھیے

image

دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جن پر صارفین یقین نہیں کر پاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کے علاقے لائنزایریا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ کراچی میں لائنز ایریا کے علاقے میں اچانک بڑی چھپکلی کو پکڑا گیا ہے، چپھکلی کو دیکھ کر علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

بڑے سائز کی یہ چھپکلی کمشنر کمپاؤنڈ میں موجود تھی، جسے دیکھ کر علاقہ مکینوں نے شور مچا دیا، تاہم ریسکیو ذرائع نے بروقت پہنچ کر چھپکلی کو پکڑ لیا۔

اس قسم کی چھپکلیاں زہریلی نہیں ہوتی ہیں، بلکہ ماحول دوست ہوتی ہیں جو کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نسل "گو" کہلاتی ہے جو کہ عام طور پر جنگلات میں پائی جاتی ہے، اور خطرناک نہیں ہوتی ہیں، البتہ ماحول میں موجود گلی سڑی چیزیں کھاتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.