خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے خیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 3 بیٹیاں اور ایک بچہ بھی شامل ہے، گھر میں شادی کی تقریب ہورہی تھی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاور اور خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے۔