لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

image

لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔

موٹرسائیکل سوار دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، شہدا کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ منڈان جا رہا تھا کہ اسے فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US