4 سال پہلے ماں بننے والی کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن شادی کب کرینگی ؟

image

ویلنگٹن: 15مارچ 2019ء کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد النور میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد مسلمانوں کی دلجوئی کرکے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کو نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2017 میں 37 سال کی عمر میں پہلی دفعہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے ہاں 21 جون 2018 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ماں بننے کے 4سال بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس سال کے آخر تک شادی کرنے فیصلہ کیا ہے۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے گزشتہ کئی سال سے ایک ٹی وی میزبان 43 سالہ کلارک گفورڈ سے تعلقات ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی وزیر اعظم ہاوس میں رہائش پذیر ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن اورکلارک گفورڈ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد مئی 2019 میں منگنی کی تھی تاہم دونوں نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

مغربی میڈیا کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے 4 سال بعد دونوں نے رواں برس کے اختتام اور نیوزی لینڈ میں موسم گرما میں شادی کا فیصلہ کرلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے خود رواں برس شادی کرنے کی تصدیق کی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ رواں برس موسم گرما میں شادی کرینگے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیوں کہ وہ خود کو شادی کے لیے نوجوان دلہن کے طور پر نہیں دیکھتیں اور انہیں احساس ہے کہ ان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.