مجھے میرا دل مل گیا ہے ۔۔ شاہین آفریدی نے پہلی مرتبہ منگیتر سے متعلق کیا اعتراف کر لیا؟ بتاتے ہوئے شرما گئے

image

پاکستان کی جانی مانی شخصیت اور مشہور بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی سے شادی سے متعلق کئی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، لیکن اب خود انہوں نے بھی اپنی منگیتر سے متعلق خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں شاہین آفریدی نے پہلی بار انٹرویو میں منگیتر انشاء آفریدی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مستقبل اور کرکٹ سے متعلق بھی دلچسپ گفتگو کی۔

شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتے سے متعلق کہنا تھا کہ یہ میری خواہش تھی اور الحمداللہ یہ خواہش پوری ہوگی۔ جبکہ چہرے شرماہٹ کے ساتھ شاہین نے بتایا کہ میں ان سے مل چکا ہوں اور بہت جلد ملنے والے ہیں۔

انشاء آفریدی سے متعلق شاہین نے بتایا کہ جب میں خواتین مداحوں سے ملتا ہوں تو مجھے نہیں معلوم انشاء کو کیسا لگتا ہے، ہو سکتا ہے انہیں اچھا نہ لگتا ہو۔

منگنی سے متعلق شاہین نے بتایا کہ میں نے اپنا دل پا لیا ہے اور یہی میرے لیے بہت ہے، ان کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اس رشتے کو لے کر کافی خوش بھی ہیں اور سنجیدہ بھی۔ شادی سے متعلق شاہین نے بتایا کہ فالحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں اپنی پوری توجہ کرکٹ پر دیے ہوئے ہوں اور انشاء پڑھائی پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے 2021 میں شاہین آفریدی کی فیملی کی جانب سے شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا، جس کی تصدیق بعدازاں شاہ آفریدی کی جانب سے بھی کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ بڑوں کی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہوا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts