پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن گلگت بلتستان میں شروع ہوگیا

image

پشاور زلمی زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن گلگت بلتستان میں شروع ہوگیا ۔

پہلے روز کھیلے گئے میچز میں گلگت وارئیرز اور دیامیر لائنز نےکامیابی حاصل کی۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر شروع ہوگیا ایونٹ میں مدارس کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

پہلے روز کھیلے گئے میچز میں گلگت وارئیرز اور دیامیر لائنز نےکامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں گلگت وارئیرز نے ہنزہ ایگلز کو 90 رنز سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں دیامیر لائنز نے نگر سٹارز کو چوون رنز سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر کمیونیکیشن پیغام پاکستان خرم شہزاد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں استور اسٹرائیکرز کا مقابلہ دیامیر لائنز اور دوسرے میں اسکردو ٹائیگر کا مقابلہ گلگت وارئیرز سے ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts