زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی

image

انسان کے سر پر اور چہرے پر تو بال موجود ہوتے ہیں جو کہ عام طور پر پسند بھی کیے جاتے ہیں کہ لیکن اکثر جسم پر موجود بال اس حد تک ہو جاتے ہیں کہ پریشانی باعث بھی بن جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عام تاثر یہی ہے کہ مردوں کے جسم پر زیادہ بال گرم خون کی وجہ سے ہوتا ہے، اگرچہ یہ ایک تاثر ہے مگر سائنس نے اب مردوں کے جسم پر گھنے بالوں سے متعلق دلچسپ تحقیق کی ہے۔

جسم پر گھنے بال اس بات کی نشانی ہوتے ہیں کہ آپ مردانہ طاقت کی نشانی ہوتی ہے، لیکن اب سائنس نے اس حوالے سے دلچسپ رائے دی ہے۔ سائنس کے مطابق زیادہ بال والے مردوں میں ذہانت اور فطانت زیادہ ہوتی ہے، ان کے سوچنے کا انداز عام انسان سے مختلف ہوتا ہے۔

ایسوسی آف یورپین سائیکاٹرٹس کی حالیہ کانفرنس سے ڈاکٹر ایکاراکودی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی اس نرالی تحقیق کو پیش کیا، ڈاکٹر ایکاراکودی گزشتہ 22 سال سے جسمانی بالوں اور ذہانت کے درمیان تعلق پر تحقیق کر رہے تھے، ان کے مطابق مختلف پیشوں جن میں میڈیکل، انجینئرنگ، سائنسدانون سمیت دیگر شعبوں میں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذہین افراد موجود ہیں، ان کے جسم پر بالوں کی تعداد بھی زیادہ ہے، یہ گھنے بال جسم کے خصوصی حصے سینے پر نمایاں نظر آتے ہیں۔

بھارتی شہر کیرالہ میں بھی اس حوالے سے تحقیق کی گئی، جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلباء کے جسم پر عام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بال تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ذہین افراد کی تنظیم مینسا کے مطابق ذہین افراد کے سینے کے علاوہ کمر پر بھی گھنے بال ہوتے ہیں۔ بشکریہ ٹی آر ٹی اردو۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.