آئی سی سی کی رینکنگ جاری ۔۔ ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر کون رہا؟

image

دبئی:آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو موجود ہیں، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

قومی ٹیم کے ابتدائی بیٹر امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار جبکہ فخر زمان بھی بدستور گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.