انڈیا پاکستان کے میچ سے پہلے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image

ایشا کپ کا میدان لگنے کو تیار ہے اس سے قبل تمام ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔ جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کی افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کوپسند آرہی ہیں وہیں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو نے لوگوں کے دل چھو لیے۔

سوشل میڈیا شائقین ویرات اور بابر کی رسمی ملاقات کی ویڈیو کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ اتوار کو دونوں کھلاڑی میدان میں اتریں گے اور اپنی پرفارپنس سے سب کو متاثر کریں گے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ویرات کوہلی بابر اعظم کو دیکھ کر ان کے پاس آتے ہیں اور ان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملاتے ہیں۔

اسی طرح ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے بھی ملاقات کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ویرات کوہلی کی جانب سے خود بابر اعظم سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرنا بہت پسند آرہا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ایک دوسرے کے ساتھ مد مقابل ہوں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts