ورلڈکپ دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لیں کیونکہ ۔۔ سعودیہ نے فٹ بال شائقین کیلئے کونسا بڑا اعلان کردیا؟

image

ریاض :سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے ویزے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی منظوری دے گا۔

شائقین کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے 10 دن پہلے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ویزا دیا جائے گا اور انہیں 60 دن تک رہنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ ویزا ہولڈرز کو اس مدت کے دوران ملک سے باہر جانے اور دوبارہ داخل ہونے کی اجازت بھی ہوگی البتہ ویزے کے لیے درخواست دینے والے کسی بھی شخص کو سعودی عرب جانے سے پہلے میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی۔

رواں سال نومبر میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا فٹبال ورلڈ کپ ہے۔ 2002 میں کوریا اور جاپان میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد قطر اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا دوسرا ایشیائی ملک بھی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔

قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفرااسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں اور ہر اسٹیڈیم کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا ہے۔

قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی کے معاہدے کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے اس ماہ 2.45 ملین ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts