پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ محمد عرفان نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ " اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمداللّٰہ اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین
40 سالہ محمد عرفان کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے سب انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹس مین عمر امین نے اپنی شادی میں انوکھی انٹری کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ان کی ویڈیو انسٹاگرام سے وائرل ہو رہی ہے جس میں
دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر اپنی شادی کی تقریب میں انٹر ہو رہے ہیں جہاں غالباً ان سے آگے ان کی والدہ ہیں اور یہ لوگ بلوں کے سائے میں سے گزر کر آرہے ہیں۔