شاہنواز دھانی انجری کا شکار۔۔ اُن کی جگہ آج قومی ٹیم میں کون سا باؤلر کھیلے گا؟

image

آج ایشیاء کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان بھارت کے مد مقابل ہونے جا رہاہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔

وہیں بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کی انجری سامنے آئی۔ فاسٹ باؤلر کے انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ کے 2 باسٹ باؤلر حسن علی اور محمد حسنین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی انجری کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ایکسر پٹیل کو ٹیم میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts